Gas Leakage Web ad 1

7 دن میں زلزلے کے 59 جھٹکے، ایران لرز اٹھا

0

ایران میں ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد ملک میں زلزلہ خیزی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق 15 سے 21 اگست کے دوران ایران میں 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم، 3 زلزلوں کی شدت 3 سے 4 جبکہ 2 زلزلوں کی شدت 4 سے 5 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 19 اگست کو کرمانشاہ صوبے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

خراسان رضوی 13 زلزلوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا، جبکہ کرمانشاہ اور کرمان میں 7،7 اور سمنان میں 6 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

اسی عرصے کے دوران تہران، مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل، البرز اور جنوبی خراسان سمیت 15 صوبوں میں کسی زلزلے کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 سے مارچ 2026 تک ایران بھر میں 2.5 سے زیادہ شدت کے 2 ہزار 380 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

ایران دنیا کے انتہائی زلزلہ خیز خطوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر میں آنے والے تقریباً 2 فیصد زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ 20ویں صدی کے دوران دنیا بھر میں زلزلوں کے باعث ہونے والی اموات میں 6 فیصد سے زائد اموات ایران میں رپورٹ ہوئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.