Gas Leakage Web ad 1

سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ غیر یقینی عالمی ماحول میں نوجوان بامعنی کردار ادا کریں، فیلڈ مارشل

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مختلف ممالک کے طلبہ پر مشتمل ہارورڈ بزنس اسکول کے وفد نے ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال اور پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
جدہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، او آئی سی کے رکن ممالک اور وفود کی شرکت، جامع قرارداد منظور
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال سے دوچار دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ موجودہ عالمی ماحول میں حقائق پر مبنی تجزیہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ غیر یقینی عالمی ماحول میں بامعنی کردار ادا کریں۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے شاندار تجربات کا اظہار کیا۔ طلبہ نے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا اور پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مواقع کی بھی تعریف کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.