واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے ختم نہیں کیے گئے، ضرورت پڑنے پر مزید مسلح کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول اور تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ کیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہن نورین نیازی کی دوہفتوں میں دوسری ملاقات
انہوں نے امریکی معاشی پابندیوں کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشی دباؤ ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے، جبکہ ایران کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے، اور اگر ضرورت پڑی تو مزید مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔
دوسری جانب ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کو بتایا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کی توقع نہیں۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق روبیو نے اتحادی ممالک کو آگاہ کردیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف حملوں کے بجائے پابندیوں کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی توجہ دباؤ ڈالنے کے دیگر ذرائع پر مرکوز ہے، جن میں اس ہفتے اعلان کی گئی پابندیوں کی مہم بھی شامل ہے۔