Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی کے کارکنان کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

0

جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا لاہور کے مال روڈ چیئرنگ کراس پر آٹھویں روز میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ دنوں کی نسبت کارکنان کی تعداد میں کمی کے باعث احتجاجی سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دھرنے کے باعث فیصل چوک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ شہریوں کی آمدورفت کے لیے سروس روڈ سے متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ جماعت نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی ٹیکس فوری ختم کرنے، گیس، روٹی اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بجلی کے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات جائز ہیں تو حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے، تاہم طویل دھرنے سے روزمرہ آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ احتجاج کا حق برقرار رکھتے ہوئے عوام کے لیے متبادل ٹریفک راستے مؤثر اور بحال رکھے جائیں تاکہ آمدورفت میں مشکلات کم سے کم ہوں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.