Gas Leakage Web ad 1

ویٹی کن میں کا بڑا سولر منصوبہ،اب پورا ملک سورج سے بجلی بنائے گا

0

ویٹی کن نے اپنی بجلی کی ضروریات قابلِ تجدید توانائی سے پوری کرنے کے لیے تقریباً 100 ملین یورو کی لاگت سے سولر اور زراعت پر مبنی ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے میں ایگری وولٹائک نظام استعمال کیا جائے گا۔ اس کے تحت شمسی پینل زمین سے کئی میٹر بلندی پر نصب کیے جائیں گے اور ان کے نیچے فصلیں بھی اگائی جا سکیں گی۔ منصوبے کی متوقع پیداواری صلاحیت 80 سے 90 میگاواٹ ہوگی جس کے باعث اسے اٹلی کے بڑے ایگری وولٹائک منصوبوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تعمیر اور انتظامی و اجازت نامے مکمل کرنے میں تقریباً 18 سے 24 ماہ لگ سکتے ہیں۔ تعمیراتی معاہدوں کے لیے ٹینڈرز آئندہ چند ہفتوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ منصوبہ روم کے شمال مغربی علاقے سانتا ماریا دی گالیریا میں ویٹی کن کی تقریباً 450 ہیکٹر اراضی پر قائم ہوگا جہاں 1950 کی دہائی سے ویٹی کن ریڈیو کی نشریاتی تنصیبات موجود ہیں۔ منصوبے کے تحت تقریباً 200 ہیکٹر رقبے پر شمسی پینلز نصب کیے جائیں گے۔

منصوبے کا مقصد ویٹی کن ریڈیو کی نشریاتی تنصیبات کو بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ویٹی کن سٹی کو توانائی کے معاملے میں خودکفیل بنانا ہے۔ اضافی بجلی اٹلی کو فراہم کی جائے گی جبکہ ویٹی کن سے منسلک بعض املاک جن میں روم کا بمبینو جیزو اسپتال بھی شامل ہے، کو بھی اس توانائی سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

یہ منصوبہ سابق پوپ فرانس کی ترجیحات میں شامل تھا اور موجودہ پوپ لیو چہاردہم نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ اٹلی اور ویٹی کن کے درمیان معاہدے کے تحت منصوبے کو خصوصی حیثیت حاصل ہوگی۔

ویٹی کن دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کا رقبہ تقریباً 108 ایکڑ اور آبادی 900 سے کم افراد پر مشتمل ہے۔ نئے منصوبے کے ذریعے ویٹی کن نہ صرف اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ قابلِ تجدید توانائی کے استعمال میں بھی ایک نمایاں مثال قائم کرنے کی کوش کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.