Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

0

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، انہیں اسپتال سے اڈیالہ جیل انتہائی سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی اسکیمرز پاکستان میں بیٹھ کر دنیا کے مختلف ممالک میں موجود افراد سے اسکیمنگ کرنے لگے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کے وقت اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے قبل اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا جائے گا، 6 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی، جبکہ چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظرثانی درخواست بعض اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.