پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے ماتحت کام کرے گی، جبکہ کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر وزارت داخلہ کو فراہم کی جائیں گی۔
کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور اسکیمنگ سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کال سینٹرز کی بھی فہرست مرتب کرلی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں ایک غیر قانونی کال سینٹر سے 284 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔