Gas Leakage Web ad 1

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

0

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن آئندہ چند گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کی کمی کی جائے گی، ریفائنریوں کی مدد سے قیمت میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے ہمارے عوام کو تکلیف درپیش ہے، مسائل حل کرنے کیلیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے مشاورت کے ساتھ ٹیکس میں ریلیف کی کوشش کی گئی، ہماری قیادت جو کاوشیں کر رہی ہے یقین ہے مشکلات سے نکل آئیں گے، حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسائل حل کرے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ جنگ کی شدت کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی منڈی میں ریفائنڈ پراڈکٹس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جنگ کی وجہ سے روس میں بھی ڈیزل کی دستیابی کے مسائل آ رہے ہیں، ہم اپنے ملک میں ڈیزل کا بڑا حصہ اپنے ملک میں ہی ریفائن کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر آئل ریفائنریوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی، ریفائنریوں کی مدد سے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے، وزیر اعظم کی درخواست ریفائنریز نے قبول کر لی ہے، اوگرا کی جانب سے آج ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام کا درد رکھتے ہوئے بڑے ریلیف کا اقدام کیا ہے، حکومت کی جانب سے آئل ریفائنریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ تھوڑا تحمل رکھیں، ہمیں احساس ہے کہ تکلیف ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.