Gas Leakage Web ad 1

ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

0

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش سے ہونے والی تباہی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت سو رہی ہے اور عوام اپنی جمع پونجی ڈوبتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں۔ راولپنڈی کے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان کس کی ذمہ داری ہے؟ حکومت اس کا جواب دے۔
بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی اور دیگر امور سےمتعلق گفتگو
انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کے بجائے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ندیم افضل چن نے سوال کیا کہ کشمیر اور کراچی کو بھی پنجاب جیسی صورتحال سے دوچار کرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.