Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی

0

وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

نظرثانی کی درخواست چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے دائر کی ہے۔

بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی اور دیگر امور سےمتعلق گفتگو

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، تاہم عدالت کا یہ حکم اختیار سماعت سے تجاوز ہے، اس لیے اس پر نظرثانی کی جائے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کا پاس رکھے گی اور عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.