Gas Leakage Web ad 1

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 6 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

0

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، تاہم 19 رنز کے مجموعے پر پاکستان کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لیڈز میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی اور دیگر امور سےمتعلق گفتگو
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور امام الحق نے کیا، تاہم اذان اویس اننگز کی پہلی ہی گیند پر اولی روبنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جبکہ 6 رنز کے مجموعے پر شان مسعود کو بھی اولی روبنسن نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.