کراچی میں تالا توڑ گروپ نے ایک دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔
بھارتی خیالی دنیا میں جی رہے ہیں، نامور بھارتی تجزیہ کار نے پاکستان کیخلاف ڈاکیومنٹری پر ہم وطنوں کو آئینہ دکھا دیا
پولیس کے مطابق چوری کیے گئے سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹاؤن سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



