Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراض

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے صدر سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ شامل ہونا چاہیں گے، جس پر جنوبی کوریا کے صدر نے جواب دیا کہ ’’نہیں، شکریہ!‘‘

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پینٹاگون کے سربراہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری
امریکی صدر کے مطابق اگرچہ اب ان مشقوں کو منسوخ کرنے میں بہت دیر ہوچکی ہے، تاہم وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ امریکا نے پہلے ان میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں بلکہ شمالی کوریا کو انتہائی نامناسب اور جارحانہ پیغام بھی دیتی ہیں، جو ان کے دور صدارت میں امریکا کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنا اور ہمیشہ احترام کا رویہ اختیار کیے رکھا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.