Gas Leakage Web ad 1

الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

0

الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے مردوں میں عام کینسر کی اس قسم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں: ڈاکٹر نگہت شاہ
واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران کئی مراحل سے گزرتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا، جیسے فائبر، کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض، جیسے امراض قلب اور دیگر صحت کے مسائل سے منسلک کیا جاتا ہے اور اب نئی تحقیق میں ان کے ایک اور ممکنہ نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

اس تحقیق میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 17 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جو 2003 سے 2023 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران ان افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم کیا گیا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں الٹرا پراسیس غذائیں استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مردوں میں مثانے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 24 سے 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ موجودہ دور میں بیشتر بالغ مرد الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں، جس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج ان شواہد میں اضافہ کرتے ہیں جن کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق اور کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے۔

ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس سے بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے موٹاپے، میٹابولک امراض، ورم، امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.