اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ وزیراعظم کے نام پر بھی غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، جبکہ طارق فاروق، کرنل (ر) وقار اور راجہ فاروق حیدر بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 4 روز کے دوران 305 مقدمات نمٹا دیے گئے
بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کا اختیار نواز شریف کو دے دیا ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کو ارسال کی گئی۔ فہرست میں خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر راجہ شاداب سکندر، علماء و مشائخ کی نشست پر پیر مظہر سعید جبکہ اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے راجہ محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دیں گے۔