Gas Leakage Web ad 1

امریکی وزیر جنگ کا لاطینی امریکی ممالک سے عالمی فوجداری عدالت چھوڑنے کا مطالبہ

0

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک پر مشتمل امریکاز کاؤنٹر کارٹیل کولیشن کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے علیحدگی اختیار کریں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاناما میں خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ آئی سی سی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے اور حکومتوں اور عدالتوں کے اختیارات چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسلام آباد: عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ وہ اتحاد کے ہر رکن سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ آئی سی سی سے نکل جائیں اور عدالت کی جانب سے قومی خودمختاری میں مداخلت کی کوششوں کو مسترد کریں۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ممالک اپنی خودمختاری اور اپنے دفاع کے لیے اپنی افواج استعمال کرنے کی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں، جبکہ انہیں غیر منتخب بین الاقوامی بیوروکریٹس کے بجائے اپنے شہریوں اور اپنے آئین کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے آئی سی سی پر دباؤ میں حالیہ عرصے کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات کا سامنا ہے۔ نومبر 2024 میں آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں مبینہ جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.