Gas Leakage Web ad 1

مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری

0

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے، اگر ایسا حملہ ہوا تو حملہ آور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

طلال چوہدری نے کہا کہ نفرت اور انتشار کی وجہ سے نو مئی ہوا اور اسی وجہ سے مال روڈ کا واقعہ پیش آیا، بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات اور تقریروں میں نفرت اور انتشار بھرتے رہے۔
سہیل آفریدی کی کابینہ اراکین کو مخالفین کی باتوں کی بجائے کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ آپ کی سوشل میڈیا پوسٹس ہمارے شہدا کی تضحیک کرتی ہیں، پی ٹی آئی کو کہا گیا ہے کہ نفرت اور انتشار کی سیاست نہ کرے اور نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرتیں مت بھرے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر بری الذمہ نہیں ہوسکتی کہ ہمارا اس کارکن سے کوئی تعلق نہیں، دوسری طرف خود ہی اس کا دفاع بھی کرتے ہیں۔ یہ کارکن خیبرپختونخوا ہاؤس میں رہتا رہا اور پارٹی قیادت سے ملتا رہا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی آہستہ آہستہ خود کو ہی مائنس کررہی ہے، راولپنڈی مال روڈ پر پیش آنے والے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہورہی ہیں، جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.