Gas Leakage Web ad 1

کیس میں اہم پیشرفت، میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا

0

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی کیمیکل لیبارٹری کی کیمیائی رپورٹ متعلقہ ادارے کو جاری کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ کا ڈی این اے لیبارٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج سے ملتان میں ہوگا
تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی شرٹ کی کیمیائی جانچ مکمل ہوگئی ہے، جانچ کے دوران شرٹ پر نمک کے تیزاب کے شواہد ملے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کے خون کے نمونے میں بے ہوشی کی دوا کے اجزاء بھی پائے گئے ہیں۔ میر رضا کی شرٹ پر گن شاٹ ریزیڈیو (جی ایس آر) کمر پر پایا گیا، جی ایس آر کی کمر کی جانب زیادہ مقدار میں موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ گولی کمر کی جانب سے لگی۔

دوسری جانب میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم میں مزید دو ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی سراج الدین اور انسپکٹر محمد علی کو تفتیشی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دو ارکان کے اضافے کے بعد تفتیشی ٹیم 7 رکنی ہوگئی ہے۔

ادھر میر رضا کیس کے سابق تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس کے سابق تفتیشی افسر پیش ہوئے۔ سابق تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اعلیٰ حکام نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا ہے، نئے تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔

عدالت نے سابق تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 15 اگست تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.