Gas Leakage Web ad 1

جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج

0

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے فلک جاوید کے خلاف مقدمے میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عظمیٰ بخاری صوبائی وزیر ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے، جبکہ آئے روز احاطہ عدالتوں میں فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، لہٰذا عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اٹک جیل منتقل
فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ عظمیٰ بخاری مقدمے کی مدعیہ ہیں، اس لیے وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروائیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ عظمیٰ بخاری آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عظمیٰ بخاری کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.