Gas Leakage Web ad 1

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر: امیر مقام

0

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مسلسل ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے۔
کراچی: ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں اختلافات کے بعد بات چیت اور رابطے شروع
امیر مقام کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، جبکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہر عالمی فورم پر بھرپور آواز اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، جبکہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی واک میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، جبکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.