ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس اوورشوٹ ہو کر سینڈ ہیمپ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں ڈی ٹریک ہوگئیں، تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو نیا انجن لگا کر منزلِ مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کے ڈی ٹریک ہونے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر نہیں ہوئے، جبکہ واقعے کی انکوائری کے بعد ہی ٹرین کے اوورشوٹ ہونے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔