Gas Leakage Web ad 1

کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری

0

مظفرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی عوام کے ووٹ اور حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے، جبکہ کشمیر کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، ہم کسی کو اپنے ووٹ اور حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیر یہ کہتا ہے کہ راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حالات کا حل پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن تشکیل دیں جو تمام معاملات کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین طے کریں کہ مزید احتجاج نہ کیا جائے اور کمیشن کی رپورٹ آنے تک حالات کو پرامن رکھا جائے۔ اگر کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو ذمہ دار قرار دیتا ہے تو وہ احتساب کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مظفرآباد کے عوام کے لیے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کا الزام ہے وہاں ٹرن آؤٹ 99 فیصد دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین کو اسمبلی اجلاس سے پہلے نشست دلوائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو نئی اسمبلی تشکیل پانے سے قبل ان کی نشستیں دلوائی جائیں گی۔ امید ہے کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے پیپلز پارٹی کے تحفظات کو سنا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تشدد اور بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں، جبکہ فیز ٹو کے انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کیے جانے چاہئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.