Gas Leakage Web ad 1

آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

0

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چار نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ایپ کے استعمال کو مزید آسان اور بہتر بنانا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نئی اپ ڈیٹ میں سب سے اہم سہولت آئی پیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ اب صارفین آئی پیڈ پر براہِ راست اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا سکیں گے اور انہیں اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے پہلے کسی موبائل فون سے لنک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین آئی پیڈ پر ہی رجسٹریشن مکمل کرکے فوری طور پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے لیے بھی نئی سہولیات شامل کی ہیں۔ اب صارفین گاڑی چلاتے ہوئے ہینڈز فری انداز میں پیغامات سننے اور جواب دینے کے ساتھ ساتھ کالز کرنے، کال ہسٹری دیکھنے اور پسندیدہ رابطوں تک گاڑی کی اسکرین سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

نئی اپ ڈیٹ میں پی ڈی ایف فائلز کے استعمال کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ صارفین اب پی ڈی ایف فائلیں ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ہی واٹس ایپ کے اندر کھول سکیں گے، جبکہ فائلز کو ہائی لائٹ کرنے اور نوٹس شامل کرنے جیسی بنیادی ایڈیٹنگ سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ایک اور نئے فیچر کے تحت ایپل میوزک اور اسپاٹیفائی استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے سننے والے گانے کو براہِ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام نئے فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.