فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 سے 22 تک کے 52 افسران کے تقررو تبادلے کر دیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کی چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد یاسر پیرزادہ کو ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز ٹیکس سروسز) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز مقرر کیا گیا ہے۔
منیر صادق کو چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جبکہ کمشنر زون تھری لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور عطیہ علی خان کی خدمات پرال کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمران حئی کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ میاں محمد ماجد حیات کو کمشنر زون ٹو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ عامر رحمان کو کمشنر بے نامی زون ون اسلام آباد مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح نوید احمد کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل 8 تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
گریڈ 19 کے افسر اظہر جہانگیر کو کمشنر زون تھری لارج ٹیکس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ دیگر متعدد افسران کو بھی مختلف ٹیکس دفاتر میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔