Gas Leakage Web ad 1

امریکا دوبارہ کشیدگی کے باوجود ایران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے: وائٹ ہاؤس

0

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی ایران کے ساتھ سفارتی حل کے لیے تیار ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کو امریکا سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر جواب دہ ٹھہرائیں گے، تاہم وہ سفارت کاری کا راستہ بھی کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا کو اب بھی معاہدہ کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، اور اگر ایسے واقعات پیش آئے تو ایران کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس نہ آیا تو امریکا اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بجلی گھروں اور پلوں سمیت دیگر اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.