اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کے فور منصوبے میں معاہدوں کی شرائط کے برخلاف ٹھیکیداروں سے 9 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ روپے کی موبلائزیشن ایڈوانس مقررہ مدت گزرنے کے باوجود وصول نہیں کی جا سکی، جس کے باعث ٹھیکیداروں کو غیر معمولی مالی فائدہ پہنچا۔
آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ بقایا رقم فوری طور پر وصول کی جائے اور معاہدوں کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے مختلف تعمیراتی کاموں کے لیے مئی سے ستمبر 2022 کے دوران پانچ ٹھیکیداروں کو سات معاہدے دیے گئے، جبکہ جون اور نومبر 2022 کے درمیان انہیں مجموعی طور پر 14 ارب 71 کروڑ 21 لاکھ روپے بطور موبلائزیشن ایڈوانس ادا کیے گئے۔
آڈٹ حکام کے مطابق مقررہ مدت گزرنے کے باوجود ایڈوانس کی بڑی رقم کی عدم وصولی نہ صرف معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے قومی خزانے کو بھی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔