Gas Leakage Web ad 1

ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک

0

جمیل احمد نے کراچی میں انویسٹ پاک کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انویسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مختلف آن لائن سہولیات میسر آئیں گی، جس سے سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔

دیہات کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں: مریم نواز

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔ ان کے مطابق جدید ڈیجیٹل نظام شفافیت، سہولت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حکومت اور مالیاتی ادارے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.