Gas Leakage Web ad 1

ناران: دریا میں ویڈیو بنانے کی کوشش سیاحوں کو مہنگی پڑگئی، گاڑی بہہ گئی

0

مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے چار دوستوں کو دریائے کنہار میں ویڈیو بنانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب انہوں نے اپنی گاڑی دریا کے اندر سے گزارنے کی کوشش کی اور تیز بہاؤ کے باعث گاڑی پانی میں بہہ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق نوجوان ویڈیو اور تصاویر بنانے کی غرض سے اپنی گاڑی کو دریائے کنہار کے کنارے سے پانی کے اندر لے گئے، تاہم دریا میں پانی کے شدید بہاؤ نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ بہنے لگی۔ واقعے کے دوران گاڑی میں سوار چاروں افراد شدید خطرے میں آ گئے۔

ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد محفوظ رہے۔

ڈی ایس پی صداقت خان نے بتایا کہ دریائے کنہار میں بہہ جانے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے گاڑی کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک مقامات پر ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے گریز کریں اور دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.