Gas Leakage Web ad 1

ایران معاہدہ ناکام ہوا تو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد کر سکتے ہیں، ٹرمپ

0

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فی الحال آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول نافذ نہیں کیا جائے گا، تاہم اگر ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل نہ ہوا تو امریکا اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنی خدمات کے بدلے فیس وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا کئی دہائیوں سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے ایک محافظ یا “گارڈین اینجل” کا کردار ادا کر رہا ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے بھاری اخراجات برداشت کرتا آیا ہے۔

اگرفیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے: جے ڈی وینس کی مذاکرات کے آغاز سے قبل گفتگو

انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو امریکا ماضی، حال اور مستقبل کے اخراجات کے ازالے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری تجارت پر محصولات یا ٹول عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز Strait of Hormuz دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ خلیج فارس کو بحیرہ عرب سے ملانے والی یہ گزرگاہ عالمی توانائی کی منڈیوں کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں اس نوعیت کا کوئی اقدام کیا جاتا ہے تو اس کے عالمی تیل کی قیمتوں، بحری تجارت اور بین الاقوامی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات پر دباؤ بڑھانے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے تاکہ دونوں فریق جلد کسی حتمی سمجھوتے تک پہنچ سکیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مزید مذاکرات جاری ہیں اور عالمی برادری ان مذاکرات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.