Gas Leakage Web ad 1

ہانیہ احمد قتل کیس: عدالت کی سی سی ڈی کیخلاف درخواست لگانے کی ہدایت

0

لاہور ہائیکورٹ میں چکوال میں 9 سالہ ہانیہ احمد قتل کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے ہدایت کی کہ اس درخواست کو سی سی ڈی کے خلاف دائر مرکزی درخواست کے ساتھ لگایا جائے۔

مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے والد اور کمسن بھائی بھی زخمی ہوئے، اور یہ محض غلطی نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو “لائسنس ٹو کل” نہیں دیا جا سکتا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج، وائرلیس ریکارڈ اور اسلحہ ریکارڈ محفوظ کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ احمد کیس پاکستان کے انسانی حقوق کے وعدوں کا امتحان ہے، اور سی سی ڈی کے قواعد، تربیت اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور چکوال واقعے کی عدالتی نگرانی میں شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ کس طرح قابل سماعت ہے اور یہ پنڈی بنچ کا کیس معلوم ہوتا ہے۔ اس پر اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ وہ سی سی ڈی کی قانونی حیثیت کے تعین کے لیے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ کی درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سنا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.