اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے اثرات سے متعلق حقائق نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
سروے میں بتایا گیا ہے کہ کل آبادی میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق مردوں اور خواتین کے درمیان صنفی فرق کم ہو کر 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔