Gas Leakage Web ad 1

سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی

0

عرب نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ نیا کارگو کئی بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے گا، دو جہاز پہلے ہی بندرگاہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ تیسرا جہاز جون کے پہلے ہفتے میں پہنچنے کی توقع ہے۔ کراچی میں ہچیسن پورٹس ٹرمینل چار ہزار نئے ٹرانس شپمنٹ کارگو کو سنبھالے گا جس کے بعد مارچ 2026 تک مجموعی تعداد چودہ ہزار تین سو تک پہنچ جائے گی۔ خلیجی خطے میں رکاوٹوں کے باعث بین الاقوامی شپنگ کمپنیاں متبادل راستوں کے طور پر پاکستان کی بندرگاہوں کو اہمیت دے رہی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی

میری ٹائم حکام کے مطابق خلیج کے بحران کے باعث نہ صرف کراچی بلکہ گوادر بندرگاہ کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں سرگرمیاں بیس فیصد سے بڑھ کر تیس فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو زیادہ پرکشش بنانے کے لیے برتھنگ فیس میں پچیس فیصد، بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کارگو چارجز میں چالیس فیصد اور ٹرانزٹ کارگو چارجز میں اکتیس فیصد کمی کی گئی ہے۔ تاہم سی پیک ٹو، علاقائی تجارتی راہداریوں اور نئی سرمایہ کاری سے گوادر بندرگاہ کی علاقائی اہمیت میں اضافے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں پاکستان کے خطے میں لاجسٹکس اور ٹرانس شپمنٹ کے اہم مرکز بننے کی طرف ایک مثبت اشارہ ہیں اور ملک کا جغرافیائی محل وقوع کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کو خطے کے ابھرتے ہوئے تجارتی اور لاجسٹکس مراکز میں تبدیل کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.