Gas Leakage Web ad 1

آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر

0

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے دوران 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 18 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔

غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے قومی خزانے کو 84 کروڑ روپے تک نقصان پہنچائے جانیکا انکشاف

سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اور زرعی شعبے میں 4 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ روزگار پیدا کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان وسیع البنیاد، جامع اور روزگار پر مبنی معاشی ترقی کو سہارا دے گا۔

وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام افرادی قوت کی منڈی میں شمولیت، کاروباری سرگرمیوں، فنی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.