Gas Leakage Web ad 1

ہر وقت تھکاوٹ طاری رہتی ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

0

جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن بی بارہ اور فولیٹ (وٹامن بی نو) کی کمی مسلسل تھکاوٹ اور نقاہت کی بڑی وجہ بن سکتی ہے۔ اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ہر وقت تھکن محسوس کرنا صرف مصروفیات، ذہنی دباؤ یا نیند کی کمی کی وجہ سے ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کی ایک اہم وجہ غذائی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند استعمال کرنےکی منظوری دیدی

تحقیق کے مطابق وٹامن بی بارہ اور فولیٹ خون میں موجود ایک کیمیائی مادے کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں جسے ہموسی سسٹین کہا جاتا ہے۔ جب جسم میں ان وٹامنز کی کمی ہو جائے تو اس مادے کی مقدار بڑھنے لگتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی کمزوری اور تھکن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں چھ سو صحت مند افراد کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں وٹامن بی بارہ، فولیٹ اور ہموسی سسٹین کی سطح کو پرکھا گیا۔ اس کے بعد ان افراد کی جسمانی تھکن کی کیفیت کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں وٹامن بی بارہ اور فولیٹ کی کمی تھی ان میں ہموسی سسٹین کی مقدار زیادہ پائی گئی۔

مزید تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کے جسم میں اس مادے کی سطح زیادہ تھی وہ زیادہ جسمانی تھکن، نقاہت اور کام کرنے کی کم رغبت کی شکایت کرتے تھے۔ محققین نے عمر، نیند کے اوقات، کام کے دباؤ اور غذائی عادات جیسے عوامل کو بھی مدنظر رکھا، اس کے باوجود یہی تعلق نمایاں رہا۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ وٹامن بی بارہ اور فولیٹ کی مناسب مقدار جسمانی توانائی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ان کی کمی طویل عرصے تک تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ محققین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک اہم تحقیق ہے جس نے پہلی بار اس تعلق کو واضح طور پر سامنے لایا ہے۔

یہ تحقیق ایک طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.