Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورے کے دوران اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپوزیشن نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیدیا

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس وقت ایران میں موجود ہیں۔ وزیر داخلہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مختلف مسودوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں قیام کریں گے جبکہ امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.