Gas Leakage Web ad 1

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹکٹس کی فروخت آج سے آغاز

0

شائقین آج دوپہر 3 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 کوریئر ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے، لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ اور اسلام آباد میں تین ٹی سی ایس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

روزانہ چائے پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات

شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.