Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

0

عالمی یومِ ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ثقافتی تنوع کا عالمی دن منانے کا مقصد مکالمہ اور ترقی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے، جبکہ تہذیب و ثقافت اور مشترکہ ورثے کی اہمیت کو سمجھنے والے افراد قابلِ تحسین ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں، زبانوں، روایات اور اقدار کا مرکز ہے، اور ثقافتی تنوع قومی شناخت اور تہذیبی ورثے کا اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق ثقافتی تنوع سے اتحاد و یگانگت، مثبت اقدار، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ متنوع ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں پنجاب کی پہچان ہے، اور محکمہ اطلاعات و ثقافت صوبے بھر میں اس ورثے کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت کا تحفظ، ہنرمندوں اور تخلیقی افراد کی سرپرستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ پنجاب کے ہنرمندوں کو ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینا حکومت کا عزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.