Gas Leakage Web ad 1

ججز آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے سول ججوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ججوں سے حلف لیا۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم سمیت دیگر اعلیٰ عدالتی حکام بھی موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے اور نئے سول ججوں کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالتوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، اس لیے ججوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

بینکس، مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ آئندہ ہفتے صرف2روز کھلے رہیں گے

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے مطابق عدلیہ پر عوامی اعتماد ججوں کے کردار، رویے اور فیصلوں سے مضبوط ہوتا ہے۔

انہوں نے نئے ججوں پر زور دیا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی دباؤ یا خوف کو حائل نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق عدالتی نظام میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، جبکہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نئے ججوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر نئے سول ججوں نے اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں عدالتی افسران، سینئر ججز اور جوڈیشل اکیڈمی کے حکام نے بھی شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.