Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ سونیا حسین نے فلم سائیکو کے سیٹ کا یادگار واقعہ سنادیا

0

حال ہی میں ایکشن سے بھرپور فلم "سائیکو” کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ کراچی میں منعقد ہونے والی ٹریلر لانچ تقریب کے دوران اداکارہ سونیا حسین نے جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شوٹنگ کے سیٹ پر پیش آنے والے ایک یادگار واقعے کا ذکر کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اداکارہ نے بتایا کہ سیٹ پر کئی سین مشکل تھے، تاہم ایک سین ان کے لیے سب سے زیادہ یادگار رہا۔ ان کے مطابق شان شاہد نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ بھاگتے ہوئے جا کر دروازہ کھولیں، لیکن جیسے ہی وہ دروازے تک پہنچنے والی تھیں، میرا جی نے پہلے ہی دروازہ کھول دیا۔

ایران کا عظیم اور بااثر قوت کے طور پر بڑھنا براہِ راست اس کی آبادی میں اضافے سے جڑا ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

سونیا حسین نے بتایا کہ اس دوران دروازہ ان کے سر پر زور سے لگا جس کے باعث وہ گر گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران دیگر سینز میں بھی انہیں اور میرا کو چوٹیں آئیں۔

اداکارہ کے مطابق میرا جی کو شوٹنگ کے دوران کافی چوٹیں لگیں اور نیل بھی پڑے، تاہم وہ مکمل طور پر اپنے کردار میں ڈوب جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ تجربہ بہت دلچسپ اور خوشگوار رہا اور انہیں پوری کاسٹ کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا۔

یاد رہے کہ جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم "سائیکو” اس عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں سپر اسٹار شان شاہد، سونیا حسین، میرا، شبیر جان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.