Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں رات بارہ بجے سے صبح چھ بجے تک سم کارڈز کی فروخت پر پابندی عائد

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر قانونی سموں کے اجرا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک نیا اقدام کرتے ہوئے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ملک بھر میں سم کارڈز کی فروخت معطل رکھی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

لومڑی باربی کیو پارٹی سے کھانا لے اُڑی

پی ٹی اے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد جعلی اور غیر قانونی سموں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنا اور ٹیلی کام نظام کو زیادہ محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔ اس دوران تمام فرنچائزز، ریٹیلرز اور دیگر سیل پوائنٹس پر سموں کی فروخت بند رہے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹیلی کام قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات میں سم خریدیں اور سم ایکٹیویشن سے پہلے بائیو میٹرک تصدیق لازمی مکمل کریں۔ پی ٹی اے نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر کہیں خلاف ورزی دیکھیں تو متعلقہ چینلز کے ذریعے رپورٹ کریں۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام صارفین کے تحفظ اور ملک میں محفوظ ٹیلی کام ماحول کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.