Gas Leakage Web ad 1

ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

0

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور ایران کے ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی، عوامی روابط اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔

جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مضبوط عزم رکھتا ہے اور قریبی رابطہ کاری اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی اجاگر کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.