نامور اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک خوفناک اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ شوٹنگ کے سیٹ پر موجود ایک شخص نے انہیں شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔
حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی تو انہیں فوراً اندازہ ہو گیا کہ صورتحال محفوظ نہیں ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کر لیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس رویے کے بارے میں رپورٹ بھی کیا۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہا گیا اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔