Gas Leakage Web ad 1

فالسہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟

0

فالسہ ایک ایسا پھل ہے جو گرم موسم میں چند ہفتوں کے لیے دستیاب ہوتا ہے، اور اسی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہونے کا دورانیہ بھی محدود ہوتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ کھٹا میٹھا پھل نہ صرف منہ کا ذائقہ بہتر بناتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اسے باقاعدگی سے استعمال کرنا مفید عادت قرار دیا جاتا ہے۔

کے پی میں دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنیوالے سرکاری ملازمین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

فالسے میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیئم، غذائی فائبر، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، سوڈیم سمیت وٹامن اے، وٹامن بی 1، بی 2، بی 3 اور وٹامن سی جیسے اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔

فالسے میں موجود وٹامن اے اچھی بینائی اور عمر کے ساتھ مسلز کی کمزوری سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن بی 1 دل اور اعصابی نظام کے افعال کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کی کمی سے مسلز اور اعصاب کمزور ہو سکتے ہیں۔

وٹامن بی 2 خون کے خلیات کی نشوونما اور میٹابولزم کے لیے اہم ہے، جس کا حصول فالسے کے علاوہ انڈوں، پالک اور بادام سے بھی ممکن ہے۔ وٹامن بی 3 دل کی شریانوں اور میٹابولزم کو بہتر رکھنے اور کولیسٹرول کے توازن میں مدد دیتا ہے۔

وٹامن سی قوت مدافعت کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے اور اس کی موجودگی جسم کو موسمی بیماریوں سے بچانے اور جلد صحت یابی میں مدد فراہم کرتی ہے۔

فالسے کا شربت نظام تنفس کے مسائل جیسے دمہ، نزلہ زکام اور دیگر بیماریوں میں ریلیف فراہم کر سکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں جس سے جسم بیماریوں سے بہتر طور پر لڑ سکتا ہے۔

اس میں موجود پوٹاشیم اور پروٹین مسلز کی مضبوطی اور جسمانی توانائی میں اضافہ کرتے ہیں، جبکہ فائبر نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہے اور پیٹ کے مسائل میں کمی لا سکتا ہے۔

فالسے کو دل کی صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں ورم کم کرنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہیں۔

جلد کے لیے بھی یہ پھل فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کولیجن کی پیداوار کو بہتر بنا کر جلد کی مرمت اور عمر بڑھنے کے اثرات کو سست کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فالسہ نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا گلیسمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس سے یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس میں موجود آئرن خون کی کمی (انیمیا) میں بھی کسی حد تک فائدہ دے سکتا ہے۔

مضمون کے مطابق فالسے کے بیج کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، تاہم کسی بھی طبی مسئلے کی صورت میں معالج سے مشورہ ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.