پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ ساس کا یہ رویہ ہوتا ہے کہ وہ خود کو ہمیشہ درست اور بہو کو ہر کام میں نالائق سمجھتی ہیں، اور اسی سوچ کے باعث گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیں۔
مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ساس بہو کے رشتے اور گھریلو معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کے پی میں دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنیوالے سرکاری ملازمین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
اداکارہ نے کہا کہ بہو پر یہ ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں کہ وہ سسرال کی مکمل خدمت کرے، ان کے مطابق اسلامی تعلیمات میں بھی یہی ہدایت ہے کہ شادی کے بعد اولاد کو اپنی الگ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کے بیٹے عیسیٰ کی عمر ابھی ایک سال سے بھی کم ہے، تاہم وہ ذہنی طور پر ابھی سے یہ تیاری کر رہی ہیں کہ وہ شادی کے بعد اپنے بیٹے کو الگ کر دیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن خاندانوں میں مالی حالات علیحدہ گھر کی اجازت نہ دیں، وہاں بھی بہو کو گھر کے اندر اتنی آزادی ضرور ملنی چاہیے کہ وہ اپنا کچن الگ رکھ سکے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس کی شادی فلم ڈائریکٹر امان احمد سے ہوئی ہے اور وہ ایک بچے کے والدین ہیں۔