Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا گیس صارفین کو دی جانیوالی 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

0

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوری 2027 تک گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اس کے بعد گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی، اور اس مقصد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے مطابق موجودہ نظام میں محفوظ (Protected) اور بعض غیر محفوظ (Non-Protected) صارفین کو کم نرخوں پر گیس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس رعایت کا بوجھ صنعتوں، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ سیکٹر اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین برداشت کرتے ہیں۔

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ

اب یہ نظام ختم کر کے تمام صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کیے جائیں گے، جبکہ صرف کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست مالی مدد دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس وقت اوسط گیس ٹیرف 1,750 روپے فی MMBtu ہے، تاہم محفوظ صارفین اس سے کم نرخ ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، آئندہ وفاقی بجٹ اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن کی قیادت مشن چیف آئیوا پیٹرووا نے کی، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ملاقات میں حکومت نے معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر مشاورت جاری ہے۔ آئندہ بجٹ میں مالی نظم و ضبط اور معاشی استحکام پر توجہ دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.