انہوں نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا، علاوہ ازیں وزیر داخلہ کو فیوژن سنٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
معرکہ حق کو ایک سال مکمل، ملیر گیریژن کراچی میں ویپن اینڈ ایکوئپمنٹ ڈسپلے کا انعقاد
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی فیز ٹو کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جائے، سیف سٹی میں تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔