Gas Leakage Web ad 1

معرکہ حق نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا، سفیر پاکستان

0

معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی انٹرویو میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اپنی دفاعی، سفارتی اور سیاسی حکمتِ عملی کی بنیاد پر استحکام کے ایک اہم عامل کے طور پر ابھرا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کرتے ہوئے غیر قانونی جارحیت کا ارتکاب کیا، پاکستان مسلسل خبردار کرتا رہا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے خطے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی گنجائش نہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ جارحیت کے باوجود پاکستان نے سیاسی، سفارتی اور عسکری پختگی کا مظاہرہ کیا جس سے بین الاقوامی سطح پر قومی وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کے دفاعی اخراجات بھارت کے مقابلے میں کم ہیں مگر اصل طاقت دفاعی صلاحیت، قومی عزم اور عوامی اتحاد میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قیامِ امن کیلئے فعال کردار ادا کیا جسے دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان نے معرکۂ حق میں حقائق اور تدبر کی بنیاد پر اپنا مؤقف پیش کیا جس سے ملک کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہو گئیں، پاکستان آج بھی پلوامہ اور پہلگام واقعات کے ثبوت مانگ رہا ہے اور دنیا بھی اسی انتظار میں ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کے تحت اسے معطل کیا جا سکے، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا، اگر پاکستان کے پانی یا سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اپنے حقِ دفاع کا بھرپور استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل ٹیررزم انڈیکس کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جبکہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی اور دیگر اقوام پاکستان کے عالمی امن میں کردار کو سراہ رہی ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ “بنیان مرصوص” کے تصور کی تکمیل اس وقت ہوگی جب پاکستان کی معیشت بھی اس کے دفاع کی طرح ناقابلِ تسخیر بنے گی، انہوں نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ قومی جذبے اور پاکستانیت کے تحت ملک کی ترقی کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کی اہمیت ماضی اور حال دونوں کے تناظر میں مسلمہ ہے جبکہ مستقبل کیلئے سب سے اہم نکتہ “ارادیت” ہے جو معاشی ترقی کے پختہ عزم اور فکر و عمل کی یکجہتی سے عبارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام دیرپا تعلقات کی اصل بنیاد معاشی روابط ہیں، پاکستانی امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ عالمی پذیرائی کو منافع بخش شراکت داریوں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.