Gas Leakage Web ad 1

دانش تیمور میں غرور آگیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے: عظمیٰ طاہر

0

پاکستانی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عظمیٰ طاہر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی، جبکہ اس موقع پر انہوں نے اداکاروں کے رویوں کے حوالے سے بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

200 یونٹ تک بجلی سبسڈی ختم، پاکستان کی آئی ایم ایف کو نیا نظام متعارف کرانیکی یقین دہانی

میزبان کی جانب سے سیٹ پر موجود اسٹاف کے ساتھ اداکاروں کے رویے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو عظمیٰ طاہر نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے ڈراموں میں کام نہیں کر رہیں، تاہم جب انہوں نے انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو اس وقت سینئر فنکار اپنے برابر میں کسی کو بیٹھنے تک نہیں دیتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی صورتحال کچھ ایسی ہی ہے، سینئر اداکاروں کا کھانا الگ آتا ہے جبکہ نچلے عملے کے لیے الگ انتظام کیا جاتا ہے۔

عظمیٰ طاہر نے گفتگو کے دوران دانش تیمور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اداکار میں کچھ حد تک غرور آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ بڑا ہوا ہو، آپ کے تمام حالات سے واقف ہو، اور پھر وہ یہ کہے کہ وہ ہیرو ہے اور کروڑوں کماتا ہے تو یہ رویہ مناسب نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ، جب دانش تیمور نے اس فیلڈ میں قدم رکھا تھا تو ان کے پاس ایف ایکس گاڑی بھی نہیں تھی اور وہ شو کرنے کے لیے بس میں آیا کرتے تھے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انسان کو اپنا ماضی ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، لیکن ان کے مطابق دانش تیمور شاید یہ بات بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وہ ایک کامیاب اور اچھے اداکار ہیں، تاہم جن لوگوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے انداز میں پیش آنا چاہیے۔

عظمیٰ طاہر نے اداکارہ صدف کنول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ہمیشہ بہت اچھے انداز میں ملتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.