لاہور سمیت پنجاب بھر میں 94 سول ججز کے تقرر اور تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کے تبادلے کیے ہیں اور تبدیل ہونے والے ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11 مئی تک اپنے نئے تعیناتی کے مقامات پر چارج سنبھال لیں۔
سعودی عرب کا خطے میں فوجی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت
ججز کے تقرر اور تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف نواز کو ملتان سے جہلم جبکہ سول جج ہما الطاف کو حسین آباد سے منڈی بہاؤالدین منتقل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سول جج شہباز حسین کو شیخوپورہ سے چونیاں جبکہ صائمہ تبسم کو سیالکوٹ سے چونیاں تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سول جج کلیم اللہ کو ڈی جی خان سے نارووال اور سول جج عبد الستار کو گجرات سے بورے والا تعینات کیا گیا ہے، جبکہ تبادلہ ہونے والوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سول ججز بھی شامل ہیں۔