لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران احاطہ میدانِ جنگ بن گیا، جہاں کیس کی سماعت کے لیے آئے دو گروپس آپس میں لڑ پڑے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان
اطلاعات کے مطابق جسٹس شہباز رضوی نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت خارج کی، جس کے بعد دونوں گروپس کے فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپس کے افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف گجرانوالہ میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج ہے۔